اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہلیری کلنٹن امریکہ میں نئی تاریخ بنانے کی جانب گامزن

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کی دوڑ میں شامل ہلیری کلنٹن نے پارٹی نامزدگیاں جیتنے کا اعلان کیا ہے۔ نیو جرسی کی پرائمری میں فتح حاصل کرنے کے بعد مسز کلنٹن کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار کسی اہم پارٹی کی جانب سے کوئی خاتون امیدوار ہوں گی۔ منگل کو چھ ریاستوں میں پرائمری کے لیے ووٹنگ ہوئی لیکن کیلیفورنیا کی جیت اہمیت کی حامل ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار کا باقاعدہ اعلان جولائی میں ہونے والے پارٹی کنونشن میں ہو گا لیکن نیوجرسی میں فتح کے ساتھ انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کے لیے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔ جیمز کک کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں عادل شاہ زیب