اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’نيوکلیئر سپلائرز گروپ‘ کے لیے انڈیا کی حمایت

انڈیا کے وزیرِ اعظم نرندر مودی کے امریکہ کے دورے کو پاکستان میں بہت دلچسپی سے دیکھا جا رہا ہے، تاہم جب امریکی صدر باراک اوباما نے انڈیا کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا، تو یہ دلچسپی تشویش میں بدل گئی۔

پاکستان نے بھي اپنی رکنیت کی درخواست گذشتہ ماہ جمع کرائی تھی۔ کیا انڈیا اور امریکہ کے مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات عالمی حقیقت ہيں یا پاکستانی خارجہ پالیسی کی نااہلی۔ عنبر شمسی کی رپورٹ