اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اہم شامی شہر سے دولت اسلامیہ پسپا

شام میں حزب اختلاف کا اتحاد ملک کے ایک اہم شہر منبِج کو دولت اسلامیہ کے قبضے سے چُھڑانے ميں کامیاب ہونے والا ہے۔ شمال میں واقع شہرمنبِج ترکی کی سرحد اور دولت اسلامیہ کے رقہ ہیڈکوارٹرکے درمیان ایک اہم سپلائی لائن ہے۔ ليکن اب اسے امریکہ کی مدد سے کُرد، عرب اور ترک فوجی گھیرے ہوئے ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار جیار گُول اور پروڈیوسر جو اِن ووڈ وہ واحد انٹر نيشنل براڈکاسٹرز ہیں جنھیں علاقہ تک رسائی ملی۔ ديکھیے وہاں سے ان کی خصوصی رپورٹ کاشف قمر کی زبانی