اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارت اور پاکستان کا اشتراک: ’لیاری نوٹس‘

حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے اشتراک سے بنی ہوئی دستاویزی فلم ’لیاری نوٹس‘ برطانیہ کے ’شیفیلڈ ڈوکومنٹری فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے پیش کی گئی اور اس فلم نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا۔

اس فلم کی کہانی موسیقار حمزہ جعفری کے میوزک سکول پر مبنی ہے جس کا بنیادی مقصد کراچی میں تشدد سے متاثرہ علاقے لیاری میں مقیم بچیوں کو موسیقی کی تعلیم دینا ہے۔ اس فلم کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ پروڈیوسر مہین ضیا اور میرم چاندی مناچیری نے بغیر ملاقات کے اس فلم کو شوٹ اور ایڈٹ کیا۔ سنیے ان دونوں کے ساتھ ہماری ساتھی فیفی ہارون کی گفتگو۔