اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’جیسے ہمارے گھر کا فرد چلا گیا ہو‘

خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ اجمیر شریف کے سجادہ نشیں سید سلمان چشتی امجد صابری قوال کی موت کو قوالی اور تصوف کے پیغام کو فروغ دینے والی روایت کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہیں۔ بی بی سی کے پروگرام سیربین میں انھوں نے عنبر خیری سے بات چیت کے دوران پاکستان و بھارت میں صوفی اقدار اور ان کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور شدت پسندی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔