اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خيبر پختونخوا کے آثار قديمہ اور سیاحت

پاکستان کے صوبے خیبر پِختونخوا میں کوئی ایسے چھ ہزار آثار قدیمہ ہیں جنھیں سیاحت کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حکام کے مطابق اِن میں بیشتر بُدھ مت کے مذہب سے وابستہ آثار قدیمہ ہیں۔ شدت پسندی اور سکيورٹي کی خراب صورتحال کي وجہ سے غیر ملکی سیاح یہاں نہیں آ رہے تھے۔ ليکن وفاقی اور صوبائی حکومت نے اب اِن میں سے چند ایک مقامات کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا ہے۔ پشاور سے نامہ نگار عزیز اللہ خان کی رپورٹ