اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

علی محی الدین کا ’سات سو کروڑ ڈالر کا سوال‘

معروف اداکار غلام محی الدین کے بیٹے علی محی الدین نےاپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلمی کیرئیر کا آغاز کيا ہے۔ اس عید پر ان کی پہلی فلم ’سوال سات سو کروڑ ڈالر کا‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں وہ اپنے والد کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

يہ فلم ایکشن پيک اور سپیشل افیکٹس سے بھرپور ہے۔ ہماری ساتھی صبا اعتزاز نے علی محی الدین سے بات کی۔