اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عراق پر امریکی حملے کا شرمندگی پر اختتام‘

سات برسوں میں مکمل ہونے والی چھبیس لاکھ الفاظ پر مشتمل رپورٹ میں چیئرمین جان چلکوٹ نے کہا امریکہ اور برطانیہ کی فوجی مداخلت سے پہلے عراق میں قیادت کی تبدیلی سے پیدا ہونےوالی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل طور پر ناقص تھی۔ عراق پر کیے گئے حملے کی یہ انکوائری رپورٹ منگل کے روز ریلیز کی گئی۔ اس رپورٹ میں اس وقت کے برطانوی وزیراعظم ٹونی بلئیر کے عراق پر حملے کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ادھر عراق میں صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور عراق میں لوگ اب صدام حسین کے دور کو یاد کر رہے ہیں کہ انھیں امریکہ اور برطانیہ نے صدام حسین کے ظلم سے آزادی کے غلط خواب دکھائے ۔ بغداد سے نامہ نگار جیریمی بوئن کی رپورٹ پیش کر ہے ہیں عادل شاہ زیب