اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’کہیں نہ کہیں یہ ضرور عامر سے ڈرے ہوئے ہیں‘

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل بی بی سی اردو کے شاہ زیب عادل سے خصوصی گفتگو میں کہا ’ہم یہاں ایک مقصد بنا کر آئے ہیں کہ یہ ٹیسٹ سیریز جیتنی ہے اور جہاں تک محمد عامر کی بات ہے تو یہ لوگ محمد عامر کو بار بار ڈسکس کر رہے ہیں۔ اس سے یہ ضرور پتہ چلتا ہے کہ کہیں نہ کہیں یہ ضرور اس سے ڈرے ہوئے ہیں۔‘