اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تاجکستان میں عالمی شہریت یافتہ رصدگاہ کی بحالی

تاجکستان میں خانہ جنگی کے دوران تباہ ہونے والی عالمی شہرت یافتہ رصدگاہ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سنگلوخ نامی یہ رصدگاہ 1980 میں تعمیر کی گئی اور یہاں پورے سوویت یوین سے ماہرینِ فلکیات آ کر کام کرتے رہے۔ 1992 میں تاجکستان خانہ جنگی کا شکار ہوا اور جنگ کے دوران اس رصد گاہ کو شدید نقصان پہنچا اور اسے بند کر دیا گیا۔ اب حکومت کی جانب سے 1 لاکھ 26 ہزار ڈالر کی امداد سے دو برس تک بحالی کے کام کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔