اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ڈونلڈ ٹرمپ سے بے روزگار امریکیوں کی توقعات

امریکہ میں ریپبلیکن پارٹی نے ڈونلڈ ٹرپ کو اپنا باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ اِس کا اعلان گزشتہ رات کلیِولینڈ میں ریپبلیکن کنوینشن میں کیا گیا۔ جن لوگوں نے اُن کی اِس نامزدگی کو ممکن بنایا وہ زیادہ تر اُن شہروں کے رہنے والے ہیں جہاں فیکٹریاں بند اور بےروزگاری عروج پر ہے۔ اِن میں سے بہت سے ڈیموکریٹس تھے مگر ٹرمپ کو کامیاب کروانے کے لیے اُنھوں نے ریپبلیکن پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ توقع ہے کہ نومبر کے صدارتی انتخابات میں یہ شہر اہم کردار ادا کریں گے۔ واشنگٹن سے برجیش اوپادھیائے کی رپورٹ