گٹار سیکھنے والی افغان لڑکی مُرسل
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گِٹار جو بے سہارا لڑکيوں کا سہارا بنا

ایک امریکی موسیقار جنگ زدہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند بے سہارا لڑکیوں کو گٹار بجانا سکھا رہے ہیں۔

سنہ دو ہزار بارہ میں ایک خود کش حملے میں چھ بچوں کی ہلاکت کی خبر سننے کے بعد امریکی گٹارسٹ لیني کورڈولا نے ’میراکیولس لوو کِڈز‘ کے نام سے ایک پراجیکٹ شروع کیا تھا۔

انھیں توقع ہے کہ ایک دن ان کی یہ شاگرد لڑکیاں اپنی کہانیاں نغموں اور دُھنوں میں ڈھال کر دنیا کو سنا سکیں گی۔