اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کشمیر میں فون اور انٹرنیٹ رابطوں پر پابندی

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں جاری کشیدگی کی وجہ سے لوگ دو ہفتوں سے زیادہ عرصے سے فوجی محاصرے میں ہیں۔ اِس دوران ايک بڑا مسئلہ فون اور انٹرنیٹ رابطوں پر نافذ پابندی ہے۔ وادی کے لاکھوں لوگ نہ صرف دنیا سے بلکہ ایک دوسرے سے بھی کٹ کر رہ گئے ہیں۔ کشمیر میں مسلح عليحدگي پسند کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران فورسز کی فائرنگ سے اب تک پچاس سے زيادہ افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ