اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہلیری مجھ سے زیادہ اہل ہے‘

امریکی صدر براک اوباما نے ریاست پینسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے تیسرے دن اپنے خطاب میں کہا کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی جگہ سنبھالنے کے لے آج ہلیری کلنٹن سے زیادہ اہل کوئی اور نہیں۔ انھوں نے ہلری کلنٹن کی جفاکشی، رحم دلی اور تجربے کی تعریف کی اور ہلري کلنٹن کی ایسی تصویر پیش کی جو کہ ان کے رپبلکن حریف، ڈونالڈ ٹرمپ کے بلکل برعکس ہے۔ فلاڈيلفيا سے برجيش اوپادھائے کي رپورٹ