اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’راج ناتھ سنگھ پاکستان نہ جائیں‘

بھارت کی سخت گیر ہندو تنظیم ''ہندو ‎سینا کے کارکنوں نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بدھ سے شروع ہونے والے دورۂ پاکستان کے خلاف پارلمینٹ پر احتجاج کیا ہے ۔ راج ناتھ سنگھ سارک ملکوں کی وزرائے داخلہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے بدھ کو اسلام آباد پہنچنے والے ہیں ۔ ہندو سینا کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں شورش کے لیے ذمے دار ہے اس لیے انہیں یہ دورہ منسوخ کرنا چاہئیے ۔ دلی سے ہمارے نامہ نگار شکیل اختر کی رپورٹ