اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افریقی ہاتھیوں کی پناہ گاہ شکاریوں کی نظر میں

گذشتہ 10 سال کے دوران براعظم افریقہ میں آباد ہاتھیوں کی تعداد میں تیزی سے کمی آئی ہے۔ افریقہ کے اٹھارہ ممالک میں کیے جانے والے سروے کے مطابق اس کے ذمہ دار وہ شکاری ہیں جو ہاتھي دانت کي لالچ میں ان کو ہلاک کرتے ہیں۔

اندازے کے مطابق 10 سال کے دوران تقریباً ایک لاکھ 44 ہزار ہاتھیوں کو ہلاک کیا گیا اور اگر اسی رفتار سے ان کا شکار کیا جاتا رہا تو اگلے نو سال میں افریقہ میں موجود تقریباً چار لاکھ تیس ہزار ہاتھیوں ميں سے صرف 50 فيصد باقي رہيں گے۔

الیسٹر لیتھ ہیڈ کی رپورٹ ' کاشف قمر کي زباني۔

٭٭اس رپورٹ کے بعض مناظر آپ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔