اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جانان، غنی خان اور پشتون شناخت

تصویر کے کاپی رائٹ

پشتون ثقافت پر گہری نظر رکھنے والے دانشور لیاقت امین کہتے ہیں کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’جانان‘ میں پشتو کے معروف شاعر غنی خان کی شاعری کو استعمال کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔

اس سال پاکستان میں دو اردو فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جنہیں پشتون ثقافت کے تناظر میں فلمایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک جانان ہے جبکہ دوسری کا نام بدل ہے۔

پاکستان کے پشتون اکثریتی علاقوں میں گزشتہ تقریباً پندرہ برس سے شدت پسندی کی جو لہر آئی ہوئی ہے اس نے وہاں کی ثقافت کے بارے میں عام تصور کو مجروج کیا ہے۔ جبکہ اسی خطے نے خوشحال خان خٹک، رحمان بابا، حمزہ شینواری، پژواک اور غنی خان جیسے اعلی پایہ شعراء کو جنم دیا ہے۔

اسی حوالے سے ہمارے ساتھی عمر آفریدی نے لیاقت امین سے بات کی اور پو چھا کہ کیا فلموں میں معروف شعراء کی شاعری کی درست ترجمانی ہو سکتی ہے؟

سنیے یہ گفتگو۔