‘پاکستان کے بعض اینکر اور چینلز انڈیئن میڈیا کو کاپی کر رہے ہیں’
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بدقسمتی سے پاکستان کے بعض اینکر اور چینلز انڈین میڈیا کو کاپی کر رہے ہیں‘

پاکستان میں الیکٹرانک میڈیا کے ریگولیٹری ادارے پيمرا نے میڈیا کو اپنی مجموعی نشریات کے چھ فیصد وقت سے زیادہ انڈین مواد دکھانے يا سنانے پر پندرہ اکتوبر سے پابندی عائد کر دی ہے۔ بظاہر یہ فیصلہ انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا نتیجہ دکھائی دیتا ہے۔ ہمارے ساتھی ہارون رشید نے پيمرا کے چيرمين ابصار عالم سے بات کی اور پوچھا کہ اب کیا ریگولیٹر بھی خطے میں اُتار چڑھاؤ کو دیکھ کر فیصلے کریں گے؟