شاہ لائلہ کی موت پر افسوس کا ا ظہار

تصویر کے کاپی رائٹ UNKNOWN

پاکستانی فُٹ بالر شاہ لائلہ احمد زئی بلوچ بدھ کی رات کو کراچی میں ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔ بیس برس کی شاہ لائلہ پاکستان کی خواتین کی فُٹ بال ٹیم کی بہترین سٹرائیکرز میں سے ایک تھیں۔

دو ہزار چودہ میں ساؤتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن مقابلوں بھوٹان کے خلاف ہیٹ ٹرک سکور کر کے وہ ایسا کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بنیں۔

اس طرح ایک حادثے میں ان کی ہلاکت پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے ٹوئٹر پر اپنے غم کا اظہار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کو افسوس ناک اور بدقسمتی قرار دیا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ شاہ لائلہ کی روشنی جنت میں اور بڑھے، ان کے خاندان والوں کے لیے پیار اور ہمت کی دعا۔۔

تصویر کے کاپی رائٹ UNKNOWN

شاہ لائلہ بلوچ کی موت پر صرف پاکستان میں ہی نہیں، سرحد کی دوسری جانب انڈیا سے بھی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

انڈین چینل آج تک کے سپورٹس ایڈیٹر وِکرانت گُپتا نے ٹویٹ کیا کہ اس طرح حادثے میں شاہ لائیلہ کی ہلاکت دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔

کتنے افسوس کی بات ہے کہ ان کا نام اب، ان کی موت کے بعد، پاکستان میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

اسی بارے میں