انڈیا میں پاکستانی چائے والے کی دھوم

چائے والا تصویر کے کاپی رائٹ JIAH ALI INSTAGRAM
Image caption اسلام آباد کے اس چائے والے کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے

اسلام آباد کا ایک چائے والا نوجوان ان دنوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ اس کا موازنہ انڈیا کے وزیر اعظم سے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس کی تصویر گردش کر رہی ہے اور بہت سی لڑکیاں اس پر اپنی جان چھڑکتی نظر آتی ہیں اور اسے کرۂ ارض کا حسین ترین نوجوان قرار دے رہی ہیں۔

شمع جونیجو کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: 'قسمت نے اس چائے والے کو سٹار بنا دیا ہے۔۔۔ وہ بلا شبہ اس کرۂ ارض کے حسین ترین نوجوانوں میں سے ایک ہے۔'

سوشل میڈیا پر اس چائے والے نوجوان کے نین نقش کی باتیں ہو رہی ہیں اور ان کا موازنہ بالی وڈ کے ستاروں سے کیا جا رہا ہے۔

سب سے پہلے jiah_ali@ نے اسلام آباد کے اس چائے والے نوجوان کی تصویر پوسٹ کی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نیلی آنکھوں والے اس چائے فروش کی تصویر پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کیا خواتین کیا مرد سب کی اس کے حسن و جمال پر اپنی اپنی رائے ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption کوئی اس کا موازنہ انڈیا کے وزیر اعظم سے کر رہا ہے تو کوئی کسی اور سے

کسی کو اس نوجوان کی طرح شوہر چاہیے، تو کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ’پاکستان کا چائے والا بھی بالی وڈ کے ستاروں سے زیادہ سیکسی ہے۔'

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ایک قیدی کی تصویر اسی طرح وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے 'ہاٹ کرمنل' کہا تھا۔

فیس بک پر تبصرے کرنے والی خواتین نے ان کو ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا اور ایک خاتون ایلی ایبے نے لکھا کہ 'میں بھی اسے گرفتار ہی کر لیتی۔ میں نے آج تک اتنا ہاٹ مجرم نہیں دیکھا' جبکہ تانيا ایچ ٹامس نے لکھا کہ 'وہ جرم کیوں کر رہا ہے جبکہ ماڈلنگ کرکے کروڑوں کما سکتا ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption 'ہاٹ کرمنل' کے نام سے امریکہ کے جیریمی ميِكس دو سال قبل سوشل میڈیا پر اسی طرح زیرِ بحث آئے تھے

لیکن پاکستان کے اس چائے والے کو لوگ دو ملکوں کے درمیان ایک ہتھیار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

سہیل چیمہ ایم ڈی نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے لکھا: 'ہندوستانی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ہمیں اپنے دوسرے اسلحے نکالنے کی ضرورت ہے؟'

ایک شخص نے سرجان رو کے ہینڈل سے لکھا: 'ہم لوگ کم از کم اس بات پر تو راضی ہیں کہ پاکستانی چائے والے انڈیا کے کافی والوں سے کہیں بہتر ہے۔'

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption کرن جوہر کا پروگرام کافی ود کرن انڈیا میں بہت مقبول ہے

ایسے ہی چند مزید رد عمل پیش کیے جار رہے ہیں:

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
تصویر کے کاپی رائٹ Twitter

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں