’اعتماد کی بحالی میں کئی سال لگ گئے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اعتماد کی بحالی میں کئی سال لگ گئے‘

علی (فرضی نام) کی پیدائش حسین خان والا میں ہی ہوئی اورگاؤں کے دوسرے بچوں کی طرح بچپن گلیوں اور کھیتوں میں کھیلتے کودتے گزرا اور پھر ایک روز سکول جاتے ہوئے انھیں گاوں کے چند آدمیوں نے پکڑا اور ایک خالی عمارت میں لے گئے جہاں گن پوائنٹ پر علی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کے دوران ان کی ویڈیو بنائی۔