ایل او سی پر فائرنگ :’پاکستان کے چار شہری انڈیا کے چھ فوجی ہلاک‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد پر عائد کیا گیا تھا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ایل او سی پرانڈین فائرنگ کے نتیجے میں چار شہری ہلاک ہوئے جبکہ پاکستان کی جوابی فائرنگ میں چھ انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔

منگل کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ بورہ سیکٹر، جندروت سیکٹر، اور کریلا سیکٹر کے مکین فائرنگ کی زد میں آئے۔ ہلاک شدگان میں ایک عورت بھی شامل ہے۔

٭ فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیاں

٭ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر نقل مکانی، ہزاروں متاثر

پاکستان کا دعویٰ ہے کہ فوج کی جوابی کارروائی میں انڈیا کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اب تک چھ انڈین فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے تعلقات میں 18 ستمبر کو ہونے والے اوڑی حملے کے بعد سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 18 فوجیوں کی ہلاکت کا الزام نئی دہلی کی جانب سے اسلام آباد پر عائد کیا گیا تھا، جسے اسلام آباد نے سختی سے مسترد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کی کشیدگی کے باعث لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کا تبادلہ معمول بن چکا ہے جس میں کئی شہریوں سمیت کئی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں