’انڈیا کی طرف سے پیشکش کا شکار ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں ہونے والی ’ہارٹ آف ایشیا کانفرنس‘ میں نگاہیں سرتاج عزیز پر

خارجہ امور پر وزیرِ اعظم پاکستان کے مشیر سرتاج عزیز ’ہارٹ آف ایشیا کانفرنس‘ میں شرکت کے لیے انڈیا جانے والے ہیں لیکن نگاہیں اِس بات پر ٹکی ہوئی ہیں کہ آیا اِس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ بات چیت بھی ہوگی یا نہیں۔ باہمی مذاکرات پٹھان کوٹ کی ائير بیس پر حملے کے بعد سے تعطل کا شکار ہيں۔ دلی میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے نامہ نگار سہیل حلیم کو بتایا کہ پاکستان بات چیت شروع کرنا چاہتا ہے اور اُسے انڈین حکومت کی طرف سے مذاکرات کی پیش کش کا انتظار ہے۔