’عورت سے نفرت کیوں؟‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عورت سے نفرت کیوں؟‘

بی بی سی اردو کی خصوصی سیریز 'قتل و غیرت' کے سلسلے میں بی بی سی کے '60 سیکنڈز فلمز' کے ساتھ اشتراک کے نتیجے میں نوجوان فلمسازوں کو اس موضوع پر مختصر دورانیے کی فلمیں تیار کرنے کا موقع ملا جن میں سے منتخب شدہ فلمیں بی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے کی چوتھی فلم ’عورت سے نفرت کیوں‘ نوجوان فلمساز محمد یاسر نے بنائی جو اقرار یونیورسٹی کراچی میں فلم اینڈ ٹی وی میں بیچلرز کر رہے ہیں۔ یاسر مستقبل میں ڈائریکٹر بننا چاہتے ہیں اور اپنے فارغ وقت کہانیاں اور مضامین لکھتےہیں۔ یاسر اپنے فیس بُک پیج پر گاہے بگاہے سو لفظوں کی کہانیاں شائع کرتے ہیں۔