بلوچستان میں ایرانی مارٹر گولے گرنے سے ایک شخص ہلاک

بلوچستان پنجگور تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ایران سے بلوچستان کے پانچ اضلاع کی سرحدیں ملتی ہیں جن میں چاغی، پنجگور، واشک، کیچ اورگوادر شامل ہیں۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایران کی جانب سے مبینہ طور پر فائر کیے جانے والے مارٹر کے گولے پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

پنجگور میں انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی بتایا کہ ایران کی جانب سے مارٹر کے متعدد گولے فائر کیے گئے۔

بلوچستان میں ایران کی جانب سے مارٹر گولے فائر

پنجگور میں ایرانی سرحد سے چار مارٹر گولے فائر

مارٹر کے گولے ضلع کے سرحدی علاقے میں گر کر زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔

انتظامیہ کے اہلکار کے مطابق پاکستانی حدود میں گرنے والے ان مارٹر گولوں کی زد میں ایک گاڑی آ گئی۔

اہلکار کا کہنا تھا کہ گولہ پھٹنے سے نہ صرف گاڑی کو نقصان پہنچا بلکہ اس میں سوار ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ ایران سے بلوچستان کے پانچ اضلاع کی سرحدیں ملتی ہیں جن میں چاغی، پنجگور، واشک، کیچ اورگوادر شامل ہیں۔

پنجگور کے علاوہ ان اضلاع میں سے بعض دیگر اضلاع کے سرحدی علاقوں میں بھی ایران کی جانب سے فائر کیے جانے والے گولے گرتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں