’جب قاتل نے خود کو معاف کر دیا‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’جب قاتل نے خود کو معاف کر دیا‘

پاکستان میں نام نہاد غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ نے حال ہی میں ایک قانون منظور کیا ہے۔ یہ قانون کتنا مؤثر ہے اور اس جرم کو روکنے میں کتنا مددگار ہو سکتا ہے، اس بارے میں پاکستان میں بحث جاری ہے۔ بعض ماہرین نے اس قانون میں بعض خامیوں کی نشاندہی بھی کی ہے جس پر ہم آگے چل کر بات کریں گے۔ ابھی یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ اس قانون کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی۔

پاکستان میں حدود آرڈیننس کے تحت قتل کے مقدمات میں قصاص و دیت قوانین کے ذریعے صلح نامے یا معافی کی گنجائش موجود ہے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خواتین کے قاتل اس شق کا فائدہ اٹھا کر صلح کر لیتے ہیں اور سزا سے صاف بچ نکلتے ہیں۔ ایسے ہی ایک جرم اور اس کی معافی کی داستان۔