عبدالستار ایدھی کی سالگرہ پر گوگل کا خراج عقیدت

پی ایس ایل تصویر کے کاپی رائٹ Google

گوگل نے گذشتہ برس انتقال کرنے والے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی 89 ویں سالگرہ پر انھیں ایک ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

28 فروری 1928 کو پیدا ہونے والے عبدالستار ایدھی کو ان کی سماجی خدمات کی بنا پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانا جاتا تھا۔

ایدھی کا انتقال: ایک روزہ سوگ، جنازہ سرکاری سطح پر ہو گا

انھوں نے 1951 میں ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس کو چلانے کے لیے لوگوں سے عطیات لیے جاتے تھے۔

انھیں کئی بار نوبیل امن انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا۔

ایدھی فاؤنڈیشن کا سب سے ممتاز حصہ ایمبولینس سروس ہے جو ملک میں دہشت گردی کے حملوں کے دوران بھی غیر معمولی طریقے سے اپنا کام کرتی نظر آتی ہیں۔

گذشتہ سال 8 جولائی کو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔

ان کے انتقال کے بعد آنے والی پہلی سالگرہ پر گوگل نے ایک ڈوڈل کے ذریعے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اس سرچ انجن پر دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی بارے میں