معین بیگم: فاٹا کی پہلی خآتون ایجنسی سرجن
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

معین بیگم: فاٹا کی پہلی خاتون ایجنسی سرجن

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں عموماً خواتین کے گھروں سے باہر نکلنے اور مردوں کے ساتھ نوکری کرنے کو معیوب سممجھا جاتا ہے لیکن ان علاقوں میں بعض ایسی باہمت خواتین بھی موجود ہیں جنھوں نے تمام تر سماجی رکاوٹوں کے باوجود باہر نکل کر معاشرے میں ایک مقام حاصل کیا ہے۔ان میں کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑہ چنار سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر معین بیگم بھی شامل ہیں۔ وہ فاٹا کی پہلی خاتون ایجنسی سرجن ہیں جو اس عہدے پر گذشتہ تین برس سے کام کر رہی ہیں۔ دیکھیے رفعت اللہ اورکزئی کی ویڈیو رپورٹ۔