مردم شماری: نوشکی کے رہائشی کی چھ شادیاں اور 54 بچے

عبدالمجید
Image caption عبد المجید کے جو 42 بچے حیات ہیں ان میں 22 بیٹے اور20 بیٹیاں ہیں

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والی حالیہ مردم شماری میں ایک ایسے شخص کے بارے میں انکشاف ہوا ہے جس کے ہاں 54 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ان بچوں میں سے 12 کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ 42 اب بھی زندہ ہیں۔

نامہ نگار محمد کاظم کے مطابق 50 سے زائد بچے پیدا کرنے والے حاجی عبد المجید مینگل کا تعلق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ہے۔

نوشکی کوئٹہ سے تقریباً 130 کلومیٹر کے فاصلے پر مشرق کی جانب افغانستان کی سرحد کے ساتھ واقع ہے ۔

عبدالمجید کی عمر 70سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں۔

عبدالمجید نے چھ شادیاں کی تھیں۔ ان کی بیویوں میں سے دو وفات پاچکی ہیں جبکہ چار بیویاں اب بھی ان کی عقد میں ہیں۔

عبد المجید کے جو 42 بچے حیات ہیں ان میں 22 بیٹے اور20 بیٹیاں ہیں۔

مردم شماری سے پہلے کوئٹہ شہر کے رہائشی جان محمد خلجی سب سے زیادہ بچوں کے والد ہونے کے دعویدار تھے۔

جان محمد کے ہاں اب تک 36 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

Image caption عبدالمجید کی عمر 70سال ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے ڈرائیور ہیں

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں