’پاکستان میں ٹرآما سینٹرز کی شدید ضرورت ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں ٹراما سینٹرز کی اشد ضرورت ہے: ٹرائما سرجن ڈاکٹر عادل حیدر

امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر عادل حیدر کو حال ہی میں ایک ایسا اہم ایوارڈ دیا گیا ہے جو امریکی صدور، نوبیل انعام یافتہ افراد اور کئی دیگر اہم شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔ ان کے علاوہ ایلس آئلینڈ میڈل آف آنر عموماً دوسرے ممالک سے آئے ہوئے ان امریکی باشندوں کو دیا جاتا ہے جنھوں نے امریکی عوام کی خدمت تو کی ہے لیکن اس ساتھ ساتھ اپنی ثقافت اور نسلیت کو اجاگر رکھا ہے۔ ہمارے ساتھی عارف شمیم نے ڈاکٹر عادل حیدر سے فون پر بات کی اور پوچھا کہ ان کے لیے اس ایوارڈ کی اہمیت کیا ہے اور کیا یہ ایوارڈ ان سے پہلے بھی کسی پاکستانی کو مل چکا ہے۔