سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

پاکستان کی عدالت عظمی نے پاناما لیکس سے متعلق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے دو بیٹوں کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔ یہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم شریف خاندان کے بیرون ملک اثاثوں کی تحقیقات دو ماہ میں مکمل کر کے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گی جس کے بعد سپریم کورٹ کا ایک اور بینچ اس کی سماعت کرے گا۔ ایف آئی اے کے ایڈشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں قائم ہونے والی اس مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں فوج کے خفیہ اداروں کے اہلکار بھی شامل ہوں گے۔ اسلام آباد سے شہزاد ملک کی رپورٹ۔