اورمڑی: برکی قبیلے کی زبان خطرے میں
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

اورمڑی: برکی قبیلے کی زبان بولنے والوں میں کمی

افغانستان میں غزنی، پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان اور بھارت کے شہر جالندھر میں آباد برکی قبیلے کی زبان اورمڑی کہلائی جاتی ہے اور اس زبان کے بولنے والوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔ اورمڑی زبان پر کام کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ برکی بولنے والوں کی تعداد 35 سے 40 ہزار تک رہ گئی ہے۔ وزیرستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں لوگوں کی نقل مکانی اور دیگر قبائل کے ملاپ سے بھی اس زبان پر اثر پڑا ہے۔ اب اس کی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ تفصیل عزیز اللہ خان کی اس رپورٹ میں دیکھیے۔