’ایل او سی پر فائرنگ سے تین شہری زخمی‘: آئی ایس پی آر

تصویر کے کاپی رائٹ AP

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق انڈین فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئ جس کے نتیجے میں پاکستان کے تین شہری زخمی ہو گئے ہیں۔

ایل او سی پر انڈیا کی گولہ باری، چار پاکستانی شہری زخمی

سرکاری میڈیا پر فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے خبر دی گئی ہے کہ سنیچر کی صبح سات بجے پاک انڈیا سرحد کے اطراف میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ انڈیا کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے محتلف سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی جس کے باعث تین شہری زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں انڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے اس کے زیرِ انتظام کشمیر میں گشت کرنے والی فوجی پارٹی پر حملہ کر کے دو فوجیوں کو ہلاک اور ان کی لاشیں مسخ کر دی ہیں۔

تاہم پاکستانی فوج نے ان دعووں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ایل او سی کے پار کوئی کارروائی نہیں کی۔

انڈین فوج نے فوجیوں کی ہلاکت اور لاشوں کو مسخ کیے جانے کے خلاف کو ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر جنرل کی میٹنگ میں بھی پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ انڈین فوج اس واقعے کے لیے اپنے وقت اور منتخب جگہ پر جواب دے گی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں