سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کا آغاز

سیہون

پاکستان کے صوبہ سندھ میں سیہون کے مقام پر صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے۔

یہ اس مزار پر رواں برس 16 فروری کو ہونے والے دھماکے کے بعد عرس کی پہلی تقریبات ہیں۔

سیہون

عرس میں شرکت کے لیے زائرین کی آمد کا سلسلہ کئی دن پہلے ہی شروع ہو گیا تھا۔

زائرین میں مرد، عورت، بوڑھے، بچے سبھی شامل ہیں جنھوں نے دھمال ڈالتے ہوئے مزار کا رخ کیا۔

سیہون

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے مزار میں داخلے کے لیے لوگوں کی طویل قطاریں دکھائی دیں۔

سیہون

اس عرس میں شرکت کے لیے پاکستان کے طول و عرض سے لوگوں نے سیہون کا رخ کیا ہے اور انھیں ان کی منزل تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں بھی چلائی گئیں۔

سکیورٹی

مزار میں داخلے سے قبل زائرین کو کڑی چیکنگ سے گزرنا پڑا۔ سکیورٹی انتظامات کے لیے واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں۔

سیہون

لعل شہباز کے عرس پر سیہون میں تین بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں۔

سیہون

رواں برس کے آغاز میں اس مزار کے دہشت گردی کا نشانہ بننے کے باوجود زائرین کی بہت بڑی تعداد عرس میں شرکت کے لیے سیہون پہنچی ہے۔

سیہون کا ملنگ

لعل شہباز کے مزار پر ہر شام ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالی جاتی ہے جو مولانا رومی کے درویشوں کی یاد دلاتی ہے۔

سیہون

اس دھمال میں مرد و زن بلا تخصیص حصہ لیتے ہیں۔

تصاویر: فرقان الٰہی، بی بی سی اردو، سیہون

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں