مری میں چیئر لفٹ ٹوٹ کر گر گئی، 10 افراد ہلاک

چیئر لفٹ

پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں چھرہ پانی کے قریب حکام کے مطابق چیئر لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے کم سے کم 10 افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر پیش آیا۔

ایک اہلکار محمد فاروق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد اس لفٹ کے ذریعے دریا کو عبور کر رہے تھے۔

دریا عبور کرنے کے لیے چیئر لفٹ

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق مقامی پولیس سٹیشن نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان میں چیئر لفٹ گرنے کے حادثات عام ہیں جہاں پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد عام طور پر دریاؤں کو عبور کرنے کے لیے ان کا استعمال کرتے ہیں۔

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع دیا میر میں گذشتہ سال چیئر لفٹ کے ٹوٹنے سے چار افراد ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوانات