تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر سمیت چار اہلکار ہلاک، دہشت گرد گرفتار

پاکستان آرمی تصویر کے کاپی رائٹ AFP

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اپر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے جانے والے ایک آپریشن میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بدھ کی صبح آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ حساس ادارے کے ایک میجر کی سربراہی میں تیمر گرہ کے علاقے شیرات کئی میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکریت پسندوں کےٹھکانے پر حملے کے نتیجے میں فائرنگ کے تبادلے میں میجر علی سلمان کے علاوہ دو حوالدار اور ایک سپاہی ہلاک ہوا۔

ردالفساد: صوابی میں جھڑپ، دو فوجیوں سمیت سات ہلاک

چاغی: حملے میں فرنٹیئر کور کے دو اہلکار ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ دہشگردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنایا گیا۔

آپریشن کے نتیجے میں ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا جبکہ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک دہشت گرد مارا گیا اور ایک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

اسی بارے میں