پاکستان میں بسنے والے پارسی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں بسنے والے پارسی ملک کے بدلتے حالات سے کیسے نمٹ رہے ہیں؟

70 سال پہلے پاکستان مسلم اقلیت کے حقوق کے لیے بنایا گیا۔ لیکن تقسیم ہند کے بعد اس نئے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ کیا ہوا۔ بی بی سی اردو کی شمائلہ جعفری نے اس حوالے سے انٹرویوز کی ایک خصوصی سیریز ریکارڈ کی ہے جس میں مختلف اقیلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگیوں اور حالات پر نظر ڈالی گئی ہے۔ آج کا انٹرویو پارسی مذہب سے تعلق رکھنے والی کریمن پاریکھ کا ہے۔

تقسیم کے وقت پاکستان کے مختلف علاقوں خاص طور پر کراچی اور لاہور میں متعدد پارسی خاندان آباد تھے۔ جن کی اکثریت کاروبار سے وابستہ تھی۔ کئی نسلوں سے تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم پارسیوں کی تعداد 70 برس کے دوران مسلسل کم ہوتی رہی اس کی کیا وجہ بنی جانتے ہیں کریمن پاریکھ سے۔

متعلقہ عنوانات