‘الطاف حسین سے لا تعلقی کے فیصلے پر قائم رہیں گے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’الطاف حسین سے لا تعلقی کے فیصلے پر قائم رہیں گے‘

متحدہ قومی موومینٹ (پاکستان) کے سربراہ، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گزشتہ برس بائیس اگست کی تقریر پاکستان اور ایم کیو ایم کے آئین کے خلاف تھی اور ان سے علیحدگی کا فیصلہ حتمی ہے۔

یہ بات انھوں نے پاکستان کے قیام کے 70 برس مکمل ہونے کی مناسبت سے بی بی سی اردو کی خصوصی انٹرویو سیریز وژن پاکستان میں ہمارے ساتھی جاوید سومرو سے بات کرتے ہوئے کہی۔