’سیاحت کے نقشے پر پاکستان کا وجود نہیں ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان ٹریول مارٹ‘ سے حاصل کیا ہو گا؟

اس ماہ کے آخر میں پاکستان میں پہلی بار ’پاکستان ٹریول مارٹ‘ کے نام سے سفر و سیاحت پر عالمی نمائش منعقد کی جا رہی ہے۔ منتظمین کے مطابق اس نمائش میں ملائیشیا، ترکی، تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک کے سیاحتی ادارے شریک ہیں جبکہ پاکستان کے تمام صوبوں کی وزارتِ سیاحت بھی اس میں شریک ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی کے بعد سےاب کاروباری حضرات سیاحت کو بھی ایک ابھرتے ہوئے کاروبار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ اس ضمن میں ہم نے بات کی پاکستان ٹریول مارٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر یا سی ای او محمد علی ہمدانی سے اور ان سے پوچھا کہ پاکستان ٹریول مارٹ کے ذریعے وہ کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

متعلقہ عنوانات