سینیٹ: اقلیتوں کے لیے چار مخصوص نشستیں

Image caption اس سے پہلے سینیٹ میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود نہیں تھی۔

پاکستان میں سینیٹ کے انتخابی قوانین میں ترمیم کے ذریعہ غیر مسلموں کے لیے ایوانِ بالا میں نمائندگی دینے کے لیے چار مخصوص نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، سینیٹ کے انتخابی قوانین میں یہ ترمیم اٹھارویں آئینی ترمیم کی روشنی میں کی گئی ہے۔

سینیٹ کے انتخابی قوانین میں ترمیم پر صدر آصف علی زرداری نے جمعرات کو ایک تقریب کے دوران دستخط کیے۔

اٹھارویں آئینی ترمیمی ایکٹ سنہ دو ہزار دس میں غیر مسلموں کی ایوانِ بالا میں نمائندگی کے لیے شق شامل کی گئی تھی جس کے تحت ہر صوبے سے اقلیتی ارکان کی نمائندگی کے لیے ایک مخصوص نشست کا اضافہ کیا گیا تھا۔ ان اراکین کو سینیٹ کے اگلے انتخابات سے ان کی متعلقہ صوبائی اسمبلیاں منتخب کریں گی۔

یہ پہلی بار ہے کہ ایوانِ بالا میں اقلیتوں کی نمائندگی کے لیے مخصوص نشستیں مختص کی جارہی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی نمائندگی کے لیے دس مخصوص نشستیں موجود ہیں تاہم سینیٹ میں ان کی نمائندگی نہیں تھی۔

اسی بارے میں