اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں دھماکہ

دھماکے کے بعد کا منظر تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption دھماکے کے بعد کا منظر

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے تجارتی علاقے بلیؤ ایریا کے ایک ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے۔

دھماکہ ’سٹی ہوٹل‘ کی چوتھی منزل پر ہوا اور اس میں چھ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد بن یامین نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی جائزے سے لگتا ہے کہ شائد یہ دھماکہ گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہو۔ تاہم اس کی تفصیلات بم ڈسپوزل سکواڈ کی تفتیش کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گی۔

یہ دھماکہ ایک ایسے موقع پر ہوا جب دارالحکومت میں وزیر اعظم ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو رہی تھی۔

دھماکے کی جگہ سے وزیر اعظم ہاؤس چھ سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔