ایم کیو ایم دوبارہ حکومت میں شامل

فائل فوٹو،

پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومت میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے گورنر سندھ عشرت العباد نے وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرس میں حکومت میں واپسی کا اعلان کیا۔

اس اعلان کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنماء اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم نے مشاورت کے بعد ملک کو درپیش بے پناہ چینلجز سے نمٹنے کے لیے پیپلزپارٹی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان جو خلیج پیدا ہوا تھا اس کو دور کیا گیا اور آج ساتھ دوبارہ ملے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس خلیج کے باوجود دونوں جماعتوں کے مابین رابطے رہے اور ایم کیو ایم کی اسمبلی کے اندر اور باہر سپورٹ رہی اور اب اس خلیج کو دور کیا گیا، ملک کو درپیش معاشی، امن و امان، خارجہ امور سمیت شدید چیلنجز کو ہم مل کر بہتر طریقے سے حل کر سکتے ہیں۔

حکومت میں شمولیت سے پہلے دونوں جماعتوں رہنماؤں کے مابین گورنر ہاؤس میں ایک تفصیلی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

حکومت میں واپسی پر ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی صدر زرادری اور وزیراعظم گیلانی سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔

متحدہ واپسی کا امکان؟

ایم کیو ایم ایک بار پھر حکومت میں

’ایم کیو ایم سیاسی تنہائی کا شکار‘

اس سے پہلے دونوں جماعتوں کے درمیان کئی بار کشیدگی اور تین مرتبہ علیحدگی ہوچکی ہے اور آخری بار متحدہ نے جون میں اس وقت حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جب پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں انتخابات کے موقع پر اختلافات سامنے آئے تھے۔

اس سے پہلے وقت حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ نے وفاق اور سندھ حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور گورنر سندھ عشرت العباد عہدے بھی مستعفی ہو گئے تھے۔

اس کے بعد اٹھارہ جولائی کو ایم کیو ایم کے رہنماء عشرت العباد نے دوبارہ گورنر کا عہدہ سنبھال لیا تھا تاہم اس وقت ایم کیوایم نے وفاقی اور صوبائی حکومت میں واپسی کا اعلان نہیں کیا تھا۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت صدر آصف علی زرداری اور تنظیم کے سربراہ الطاف حسین کے درمیان ٹیلیفون رابطے کے بعد ہوئی۔

یہ سلسلہ

وزیرعالیٰ سندھ نے کہا کہ تھوڑی سا خلیج آ گیا تھا، اس خلیج کو دور کیا گیا اور ہےم ساتپ ملے ہیں اس کا سرا صدر اوتر الطاف حسین سر ہے کہ لوگ اس خلیج کو ہوتے ہوخِ کسی ایسے چند میں

اسی بارے میں