اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بیگم نصرت بھٹو کا آخری سفر

پاکستان کی سابق خاتون اوّل، ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ ، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی والدہ اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی ساس بیگم نصرت بھٹو کو آج شام بھٹو خاندان کے آبائی قبرستان گڑھی خدا بخش میں ان کے خاوند کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔ بیگم نصرت بھٹو کی نماز جنازہ صدر زرداری کے گھر نوڈیرو میں ادا کی گئی۔

حکومت نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بیگم نصرت بھٹو کی جدوجہد کے اعتراف میں انہیں نشان امتیاز اور مادر جہمہوریت کا خطاب بھی دینے کا اعلان کیا ہے۔ بیگم نصرت بھٹو کی تدفین پر آج پورے پاکستان میں عام تعطیل تھی۔

بیگم نصرت بھٹو کی میت دبئی سے براہ راست سکھر لائی گئی جہاں سے ہیلی کوپٹر کے ذریعے اسے نوڈیرو اور پھرگڑھی خدابخش پہنچایا گیا۔ مزید تفصیل جاننے کے لیے ہمارے ساتھی کاشف قمر نے سکھر میں کاوش کے نمائندے ممتاز بخاری اور گڑھی خدابخش میں سماء کے نمائندے ارباب چانڈیو سے بات اور پہلے ممتازبخاری سے جاننا چاہا کہ میت سکھ کب آئی اور آگے اسے کون لے گیا۔