ملک مارشل لاء کا متحمل نہیں ہو سکتا: نواز شریف

تصویر کے کاپی رائٹ AP

پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے صدرآصف زرداری کے عہدہ چھوڑنے کی باتوں کو افواہیں قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان افواہوں کی آماجگاہ بن چکا ہے اور ان افواہوں کو بند ہونا چاہیے۔

یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران نجی ٹی وی چینل کے نمائندے سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں زیادہ تر میڈیا کی جانب سے آتی ہیں۔

بی بی سی کے لاہور میں نامہ نگار علی سلمان کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان مزید مارشل لاؤں کا متحمل نہیں ہوسکتا لہذا مارشل لاء نافذ ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو اس بات پر متحد ہونا چاہیے کہ وہ کبھی مارشل لاء کا استقبال نہیں کرے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے بون کانفرنس میں نہ جانے اور نیٹو کی سپلائی روکنے کے اچھے فیصلے کیے ہیں اور جب تک پاکستان سے معذرت نہیں کی جاتی، حکومت کو اپنے موقف پر ڈٹا رہنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ صدر آصف زردرای کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

اسی بارے میں