اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’صوبے کی تمام جیلوں میں اہم قیدی ہیں‘

بنوں جیل پر حملے اور قیدیوں کے فرار کے واقعے پر چار اعلیٰ افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ جیل کے اہلکاروں کے مطابق بارہا مدد مانگنے کے باوجود سکیورٹی فورسز اگلے دن صبح ہی جائے واقعہ پر پہنچیں۔ صوبۂ خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے اِس تاثر کو صحیح قرار دیا کہ یہ واقعہ غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے۔