گلگت میں بس حادثہ، پندرہ افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP Getty
Image caption پولیس کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی جس میں پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان کے سرکاری چینل پی ٹی وی کے مطابق متاثرہ بس راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی اور کوزمیلہ کے مقام پر یہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بظاہر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں تئیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے امدادی کام شروع کیا تاہم موزوں سامان اور سفری سہولیات کے فقدان کے باعث زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

اسی بارے میں