کوئٹہ: عازمین جج کو شدید مشکلات کا سامنا

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption عازمین حج نے شکایت ہے کہ پاسپورٹ انتظامیہ کا رویہ نامناسب ہے۔

ملک کے دیگرصوبوں کی طرح بلوچستان میں عازمین جج کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن حکومت کی جانب سے ان مشکلات کو دور کرنے کے لیے تاحال کوئی خاطر خوا اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کا حصول ایک مشکل کام بن گیا ہے۔ عازمین حج کو پاسپورٹ کے حصول کیلے کئی گھنٹوں تک قطاروں میں کھڑے ہوکر انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ عازمین حج کی شکایت ہے کہ بااثر افراد اور غیرملکی شہری تمام اصول پامال کرتے ہوئے پاسپورٹ حاصل کرلیتے ہیں لیکن عام لوگ صبح سے شام تک دھکے کھاتے رہتے ہیں۔

سینکڑوں عازمین حج کئی ہفتوں سے پاسپورٹ دفتر کے چکر لگا رہے ہیں لیکین پاسپورٹ ٹوکن لیے بغیر روزانہ گھروں کو مایوس لوٹتے ہیں۔

خیال رہے بنک حکام پاسپورٹ کے بغیر عازمین حج کی درخواستیں جمع نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے پاسپورٹ کے دفاتر پر ان دنوں رش بڑھ گیا ہے۔ بلوچستان کے دوردراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج صبح چھ بجے سے قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن انتظار کے باوجود انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کئے جاتے۔

عازمین حج نے شکایت ہے کہ پاسپورٹ انتظامیہ کا رویہ بھی ان کے ساتھ نامناسب ہے۔

انتظامیہ کا موقف جاننے کی کئی بار کوشش کی گئی لیکن کوئی بات کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔

اسی بارے میں