چلاس: چیئر لفٹ ٹوٹنے سے آٹھ افراد لاپتہ

پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں چیئر لفٹ ٹوٹنے سے آٹھ افراد دریائے سندھ میں گر کر لاپتہ ہو گئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

صدرِ مملکت نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔