گلگت میں ایف سی اہلکار زخمی

آخری وقت اشاعت:  منگل 21 اگست 2012 ,‭ 15:59 GMT 20:59 PST
گلگت(فائل فوٹو)

گلگت میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ وہاں کشیدگی کی سی کیفیت پائی جاتی ہے۔

گلگت میں پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے فرنٹئیر کانسٹیبلری یعنی ایف سی کے ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکار کو مقامی ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان کی حالت بہتر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گلگت شہر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے قریب پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایف سی کے یہ دونوں اہلکار بازار سے سبزی لے کر واپس جارہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکار ڈپٹی کشمنر کے دفتر میں تعینات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی صحیح تعداد کے بارے میں بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے لیکن ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہی ہے۔

اسلام آباد میں ہمارے نامہ نگار ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ کئی مقامی لوگ یہ سوال اٹھارہے کہ سخت سیکورٹی میں یہ واقعہ کیسے پیش آیا اور حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوئے۔

گلگت میں حالیہ فرقہ وارانہ فسادات کی وجہ وہاں کشیدگی کی صورتحال پائی جاتی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔