پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل

آخری وقت اشاعت:  پير 24 ستمبر 2012 ,‭ 01:13 GMT 06:13 PST

پاکستان میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردو بدل کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر سے ہو گا۔

اتوار کی رات جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے تہتر پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب پٹرول کی نئی قیمت ایک سو آٹھ روپے پینتالیس پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت سینتالیس پیسے کمی کے بعد ایک سو تیرہ روپے تیس پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے پانچ پیسے کی کمی کے بعد نئی قیمت ایک سو ایک روپے تریسٹھ پیسے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں بھی چھ روپے چھ پیسے کمی کے بعد ایک سو اکتیسں روپے نوے پیسے ہو گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے دس پیسے کمی کی ہے جس کے بعد اب لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت ستانوے روپے سترہ پیسے ہو گئی ہے۔

گاڑیوں میں استعمال ہونے والی قدرتی گیس ’سی این جی‘ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

ریجن ون میں سی این جی کی قیمت میں ایک روپے انسٹھ پیسے فی کلو اضافے کے بعد نئی قیمت ننانوے روپے اٹھائیس پیسے فی کلو گرام جبکہ ریجن ٹو میں سی این جی کی قیمت ایک روپے پینتالیس پیسے اضافے کے بعد ننانوے روپے سترہ پیسے فی کلو گرام ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔